پاکستان نے کالعدم تنظیموں کے خلاف شاندار اقدامات اٹھائے ہیں، اسد مجید خان

پاکستان نے کالعدم تنظیموں کے خلاف شاندار اقدامات اٹھائے ہیں: اسد مجید خان

امریکہ میں پاکستان کے سفیراسد مجید خان نے کہا ہے کہ انتہا پسندی کے خلاف پاکستانی قیادت کے واضح مؤقف اور اقلیتوں کے حقوق کی مکمل حمایت سے ملک میں نئے اور بدلتے ہوئے رجحانات کی عکاسی ہوتی ہے۔

انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ پاکستان نے کالعدم تنظیموں کے خلاف شانداراقدامات اٹھائے ہیں اور تخریبی سرگرمیوں میں ملوث افراد کو حراست میں لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے دہشت گردی میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جاسکے گی۔

اسد مجید نے کہا کہ پاکستان کی داخلی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے اور گزشتہ تیرہ سال کے مقابلے میں گزشتہ سال پاکستان میں دہشت گردی کے انتہائی کم واقعات ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں