پاکستان کی ترقی اور معاشی استحکام کے لئے مالیاتی شراکت ناگزیر ہے، ملکہ میکسیما

پاکستان کی ترقی اور معاشی استحکام کے لئے مالیاتی شراکت ناگزیر ہے، ملکہ میکسیما

خصوصی امداد کے بارے میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی خصوصی نمائندہ ملکہ میکسیما نے اس بات پر زور دیا ہے کہ پاکستان کی ترقی اور معاشی استحکام کے لئے مالیاتی شراکت ناگزیر ہے۔

اسلام آباد میں فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مالیاتی شراکت پاکستان کے عوام کے لئے مزید مواقع پیدا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایک جائزے کے مطابق پاکستان نے مالیاتی شراکت کو تیرہ فیصد سے اکیس فیصد تک بڑھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پیشرفت خوش آئند ہے۔

ہالینڈ کی ملکہ نے حکومت کی نظرثانی شدہ مالیاتی شراکت حکمت عملی کی تعریف کی جس کے تحت دوہزار تیئس تک ساڑھے چھ کروڑ فعال ڈیجیٹل اکاونٹس کا ہدف رکھا گیا ہے، ان میں دو کروڑ خواتین شامل ہوں گی۔ اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اقتصادی امور کے وزیر حماد اظہر نے کہاکہ حکومت مالیاتی شراکت میں اضافے کےلئے پرعزم ہے اور اس مقصد کے لئے اہداف بھی مقرر کئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں