پاکستان، چین نے ایم ایل ون منصوبے کو حتمی شکل دیدی

پاکستان،چین نے ایم ایل ون منصوبے کو حتمی شکل دیدی

پاکستان اور چین نے پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبے میں مین لائن ون کو حتمی شکل دے دی ہے۔

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے بیجنگ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے اپنے چینی ہم منصب سے ملاقات کی اور منصوبے کو حتمی شکل دی۔ وزیراعظم عمران خان کو منصوبے میں دلچسپی لینے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایم ایل ون پاکستان ریلویز کے لئے ایک اہم منصوبہ ہے جس کو 14 سال کے بعد حقیقی شکل ملی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں