ٹیسٹ کرکٹ کے لئے دماغی طور پر مضبوط ہونا ضروری ہے، امام الحق

ٹیسٹ کرکٹ کے لئے دماغی طور پر مضبوط ہونا ضروری ہے، امام الحق

قومی ٹیم کے بلے باز امام الحق نے کہا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ بہت مشکل ہے جس کے لئے دماغی طور پر مضبوط ہونا ضروری ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا برسبین ٹیسٹ میں رضوان اور بابر نے بہت اچھا کھیلا جس سے ٹیم کو حوصلہ ملا ہے، دوسرے ٹیسٹ میں بھرپور کم بیک کریں گے۔ امام نے کہا کہ ہمارے پاس پریکٹس کے لئے دو دن ہیں اور ہم نے ڈے اینڈ نائٹ پریکٹس میچ بھی کھیلا تھا جس میں پنک گیند سے کھیلتے ہوئے کوئی دقت نہیں ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم پروفیشنل کرکٹرز ہیں اور ہمیں ہرطرح کے حالات میں کارکردگی دیکھانی ہوتی ہے، ہر کسی کا مائنڈ سیٹ مختلف ہوتا ہے اگر مجھے موقع ملا تو میں اچھا کرنے کی کوشش کروں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں