ٹوئٹر کے سابق ملازمین پر سعودی عرب کے لئے جاسوسی کا الزام

ٹوئٹر کے سابق ملازمین پر سعودی عرب کے لئے جاسوسی کا الزام

سان فرانسسکو کی عدالت نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر کے 2 سابق ملازمین پر سعودی عرب کے لئے جاسوسی کرنے کے الزام میں فردِ جرم عائد کیا ہے۔

جاسوسی کرنے والوں میں ایک سعودی شہری علی الزباراح ہے جب کہ دوسرا احمد ابو عامو ہے جس کا تعلق امریکا سے ہے، اس کیس میں تیسرے شخص احمد المتاعری کے ملوث ہونے کی بھی نشاندہی کی گئی ہے جس کا تعلق سعودی عرب سے ہے۔ عدالت میں پیش کی گئی دستاویزات کے مطابق ٹوئٹر کے ملازمین نے سماجی رابطے کی سائٹ پر سعودی حکومت پر تنقید کرنے والے افراد سمیت دیگر صارفین کی ذاتی معلومات جمع کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں