وزیر خارجہ کا افریقی ممالک کے ساتھ مضبوط تعلقات استوار کرنے کا عزم

وزیر خارجہ کا افریقی ممالک کے ساتھ مضبوط تعلقات استوار کرنے کا عزم

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افریقی ممالک کے ساتھ مضبوط تعلقات قائم کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

28 نومبر (جمعرات) کو اسلام آباد میں ‘Engage Africa’ کے موضوع پر سفیروں کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دفتر خارجہ اس مقصد کے حصول کے لئےوزارت تجارت کے ساتھ مکمل تعاون اور سہولتیں فراہم کرے گا۔

مشیر تجارت عبدالرزاق داود نے کہا کہ ہمارا نصب العین اگلے پانچ برسوں میں افریقی ملکوں کے ساتھ تجارتی حجم کو دوگنا کرنا ہے جواس وقت تین اور چار ارب ڈالر کے درمیان ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی افریقہ کو برآمدات میں ایک ارب ڈالر سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نےکہا کہ ہمارے مقامی سطح پر تیار کئے گئے ٹریکٹروں موزمبیق اور انگولا سمیت متعد د افریقی ملکوں میں طلب بڑھ رہی ہے۔

براعظم افریقہ کی صلاحیت کا حوالہ دیتے ہوئے مشیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان وہاں مواقع کو تلاش کرنے کے لئے آئندہ سال نیروبی میں تجارتی کانفرنس بھی منعقد کرا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں