وزیر اعظم کا سٹیزن پورٹل پر افسران کے خلاف کارروائی کا حکم

وزیر اعظم کاسٹیزن پورٹل پر افسران کے خلاف کارروائی کا حکم

وزیر اعظم عمران خان نے سٹیزن پورٹل پر شہریوں کی شکایات کو سنجیدہ نہ لینے والے افسران کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔

وزیراعظم آفس کے مطابق وزارتوں اور محکموں میں 5 رکنی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کمیٹی کی سربراہی 20 گریڈ کا افسر یا جوائنٹ سیکرٹری کریں گے۔ کمیٹی متعین کردہ افسران کے ڈیش بورڈ کی جانچ پڑتال کر کے رپورٹ جمع کرائے گی۔ قائم کردہ کمیٹی اب تک کی تمام حل اور غیر حل شدہ شکایات میں خامیوں کی نشاند ہی بھی کرے گی۔ رپورٹ کے مطابق شہریوں کی شکایات گائیڈ لائن کے مطابق حل کیے بغیر بند کی جا رہی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں