وزیراعلیٰ پنجاب کا قیدیوں کو ریلیف دینے کیلئے احسن اقدام!

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نےقیدیوں کی پیرول پر رہائی پر عائد پابندی ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئےپنجاب کی جیلوں میں قید خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے 400 قیدیوں کو ان کے صوبے میں بھجوانے کی ہدایت کی ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ قیدیوں کو خیبرپختونخوا بھجوانے کیلئے قواعد و ضوابط کے تحت فوری اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے 400 قیدی پنجاب کی مختلف جیلوں میں سزائیں کاٹ رہے ہیں۔ سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب کی جیلوں میں قید خیبرپختونخوا کے قیدیوں سے ان کے رشتے دار ملنے نہیں آتے۔ انہوں نے کہا کہ قیدیوں کو بھی بنیادی انسانی حقوق حاصل ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ میں خود جیلوں کے دورے کرکے قیدیوں کے مسائل سے آگاہی حاصل کر رہا ہوں۔ سردار عثمان بزدار نے کہا کہ قیدیوں کو جیلوں میں جیل مینوئل کے تحت سہولتیں دیں گے اورخواتین قیدیوں کے بچوں کا ہر طرح سے خیال رکھا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں