وزیراعظم کی مدینہ منورہ میں روضہ رسول پرحاضری کے بعد وطن واپسی

وزیراعظم کی مدینہ منورہ میں روضہ رسول پرعاضری کے بعد وطن واپسی

وزیراعظم عمران خان نے ریاض میں سعودی قیادت سے ملاقاتوں کے بعد مدینہ منورہ کا دورہ کیا۔

مدینہ منورہ کے گورنر شہزادہ فیصل بن سلمان بن عبدالعزیزالسعود نے ہوائی اڈے پر ان کا استقبال کیا۔ وزیراعظم نے اپنے وفد کے ہمراہ مسجد نبوی میں حاضری دی۔ روضہ رسولۖ پر سلام پیش کیا، نوافل ادا کئے اور ملک اور امت مسلمہ کی ترقی اور خوشحالی کے لئے دعا مانگی۔ وزیراعظم امن کے اقدام کے طور پرسعودی عرب کا دورہ مکمل کرنے کے بعد اب اسلام آباد روانہ ہو گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں