وزیراعظم عمران خان سے پی سی بی حکام اور قومی ٹیم کی ملاقات!

وزیراعظم عمران خان سے ورلڈکپ کرکٹ کے لئے منتخب ہونے والی کرکٹ ٹیم نے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم نے تمام کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور کھلاڑیوں کو عالمی کپ کے دوران سخت محنت اور لگن کے ساتھ کھیلنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم آفس میں ہونے والی ملاقات میں قومی کرکٹ ٹیم کے ہمراہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی، کوچ مکی آرتھر اور چیف سلیکٹر انضمام الحق نے بھی شرکت کی-

اپنا تبصرہ بھیجیں