سی پیک کے تحت کاروباری یونٹس کو ٹیکس مراعات دینے کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی ترقیاتی کونسل کے اجلاس کے دوران سی پیک کے تحت گوادر میں قائم آزاد تجارتی زون میں بنائے جانے والے کاروباری یونٹوں کو ٹیکس مراعات دینے کا فیصلہ کیا گیاہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی ترقیاتی کونسل کا اجلاس اسلام آبا د میں منعقد ہوا جس میں بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق مشیرخزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ نے این ڈی سی کو اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ مذکورہ معاملہ جلد حل کرلیا جائے گا۔واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی سابقہ حکومت کے دور اقتدار کے دوران بندرگاہ کا انتظام سنبھالنے والے کو23 سال تک ٹیکس مراعات دینے کا فیصلہ کیا گیا تھااورصنعتوں سے متعلق فیصلہ زیرالتواء رہا، جبکہ چینی کمپنی نے سال 2013 میں مذکورہ بندرگاہ کا انتظام سنبھالا اور سال 2018 میں گوادربندرگاہ میں آزاد تجارتی زون کا پہلا مرحلہ مکمل ہوا تھااوروہاں پر قائم ہونے والی چھوٹی صنعتیں۔ تعمیراتی اور خام مال کی درآمد کے بارے میں تاحال نوٹیفکیشن کے منتظر ہیں۔ گوادر بندرگاہ ایک پٹی ایک شاہراہ کے تحت سی پیک کے منصوبے کا سٹراٹیجک اورتجارتی مرکز ہے جس سے خطے میں ترقی اورخوشحالی کا ایک نیا دور شروع ہوگا-

اپنا تبصرہ بھیجیں