وزیراعظم جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک روانہ

وزیراعظم عمرا ن خان سعودی عرب کا دورہ مکمل کرنے کے بعد امریکہ کے دورے پر نیویارک روانہ ہوگئے ہیں۔

وزیراعظم نیویارک میں اقوام متحدہ کے سالانہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔ وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی، مشیرخزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اوربیرون ملک میں مقیم پاکستانیوں کے بارے میں معاون خصوصی ذوالفقارعباس بخاری بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ وزارت خارجہ کی طر ف سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان نیویارک میں 27 ستمبرکواقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس سے خطاب کریں گے، جس میں وہ جموں وکشمیر کے مسئلے اورمقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی حالیہ خلاف ورزیوں سے متعلق دنیا کو پاکستانی موقف سے آگاہ کریں گے۔ بیان مین کہا گیا ہے کہ اس موقع پر وزیراعظم مختلف ممالک کے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں