وزیراعظم آئین کے تحت سربراہ بری فوج کو توسیع دے سکتے ہیں، اسد عمر

وزیراعظم آئین کے تحت سربراہ بری فوج کو توسیع دے سکتے ہیں، اسد عمر

منصوبہ بندی کے وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ قومی سلامتی، امن اور سول بالادستی کیلئے انتہائی باصلاحیت شخصیت ہیں۔

ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خطے اور کشمیر میں غیر معمولی صورتحال کے تناظر میں جنرل باجوہ کی توسیع سے متعلق فیصلے کی اشد ضرورت تھی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم کو آئین کی دفعہ 243 کے تحت صوابدیدی اختیارات حاصل ہیں اور وہ بری فوج کے سربراہ کو توسیع دے سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں