ورلڈ کپ کے دوران کھلاڑیوں کے اہل خانہ ساتھ نہیں جا سکیں گے!

غیر ملکی دورں پر قومی ٹیم کے کھلاڑی اپنے اہل خانہ کے ہمراہ سفر کرتے ہیں تاہم اب ایسا نہیں ہوگا اور ورلڈ کپ کھیلنے کے لئے انگلینڈ روانہ ہونے والے کھلاڑی اپنے اہلخانہ کو ساتھ نہیں لے جاسکیں گے۔

2009ء میں سری لنکن کرکٹ ٹیم پر لاہور میں ہونے والے دہشت گردی کے حملے کے بعد سے جب قومی ٹیم کو متحدہ عرب امارات کو ہوم سیریز کے لئے ہوم گراؤنڈ بنانا پڑا تو مصباح الحق کے کپتان بنتے ہی یہ روایت پڑی۔ جب غیر ملکی دوروں پر ٹیم کے اہل خانہ کے ساتھ ٹیم مینجمنٹ کے اہل خانہ بھی تواتر کے ساتھ دورے کرنے لگے، اگرچہ ماضی میں بھی ایسا ہوا کرتا تھا، تاہم 2010ء کے بعد سے اگر یہ کہا جائے کہ یہ معمول بن گیا تو ایسا کہنا غلط نہ ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں