نیپال میں چین کے تعاون سے آبی سرنگ کی تکمیل!

نیپال کے دریائے بھیری سے دریائے بابئی تک پانی کی منتقلی کے لئے تعمیر کردہ سرنگ کی تکمیل کی تقریب حالیہ دنوں نیپال کے صوبے کرنالی کے علاقے سرخت میں منعقد ہوئی۔

اس پروجیکٹ کی تعمیر چائنا اوورسیز انجینئرنگ کارپوریشن نے کی ہے۔ مذکورہ سرنگ کی لمبائی بارہ اعشارہ دو کلومیٹر ہے جس کے ذریعے دریائے بھیری سے پانی کو دریائے بابئی تک منتقل کیا جاسکتا ہے جہاں پانی کی قلت ہے۔ اس منصوبے سے اس علاقے میں موجود اکاون ہزار ایکٹر زرعی زمین سیراب ہو سکے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں