نيوزی لينڈ نے اسپرٹ آف کرکٹ ايوارڈ اپنے نام کرلیا

نيوزی لينڈ نے اسپرٹ آف کرکٹ ايوارڈ اپنے نام کرلیا

ورلڈ کپ 2019ء میں دوسرے نمبر پر آنے والی نيوزی لينڈ کی ٹیم نے’’ اسپرٹ آف کرکٹ ‘‘ ايوارڈ اپنے نام کرلیا۔

برطانیہ کے شہر لارڈز ميں کھيلے گئے عالمی کرکٹ کپ فائنل کے دوران ميدان کے اندر اور باہر بہترين رويہ اپنانے پر نيوزی لينڈ کی ٹیم کو 2019ء کے ايم سی سی اسپرٹ آف کرکٹ ايوارڈ سے نوازا گیا۔ ورلڈ کپ فائنل ميں سپر اوور ٹائی ہونے کے بعد باؤنڈريز کی بنياد پر انگلينڈ کو فاتح قرار ديا گيا تھا، جبکہ اختتامی لمحات ميں بھی نيوزی لينڈ نے اسپورٹس مين اسپرٹ کا مظاہرہ کيا، جس پر ٹيم کو دنيا بھر ميں سراہا گيا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں