نام نہاد سیکولر اور جمہوری بھارت نریندر مودی کے ہاتھوں قتل ہو چکا ہے، فردوس عاشق اعوان

بھارتی وزیراعظم دنیا کے امن کے لیئے خطرہ ہیں، ڈاکٹر فردوش عاشق اعوان

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ عید الضحیٰ کے روز مسلمانوں کو ان کے مقدس تہوار منانے سے روکنا ثابت کرتا ہے کہ سیکولر اور جمہوری بھارت نریندر مودی کے ہاتھوں قتل ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہندوتوا کی سوچ پر کاربند مودی حکومت نے تسلط کی پالیسی ترک نہ کی تو خطے کے امن کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت اپنے انتہاء پسندانہ رویئے پر نظرثانی کرے، کیونکہ کشمیر ایک متنازع علاقہ ہے جس کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں ہی ممکن ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں