نادرا نے معذور افراد کے لئے گھر بیٹھے شناختی کارڈ بنوانے کی سہولت متعارف کروا دی

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی نے ملک بھر میں معذور اور شدید بیمار افراد کے لئے گھر بیٹھے شناختی کارڈ بنوانے کی سہولت متعارف کروا دی۔

اس سہولت کے تحت نادرا کے ملازمین نہ صرف ایسے درخواست گزار کی رجسٹریشن کے لئے ان کے پاس جائیں گے بلکہ ان کے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈز بھی گھر پر پہنچائیں جائیں گے۔ نادرا کے سینئرعہدیدار نے کہا کہ یہ منصوبہ سروس کی فراہمی میں بہتری لا کرعوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے سے متعلق وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سہولت کا مقصد شدید بیمار افراد، معذور، خصوصی افراد اور بزرگوں کو ان کے گھروں پر رجسٹریشن کی سروس فراہم کرنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں