نئی دہلی، فضائی آلودگی برقرار، اسکول بدستور بند

نئی دہلی، فضائی آلودگی برقرار

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں فضائی آلودگی بدستور برقرار ہے، اتر پردیش اور ہریانہ کے علاقے بھی اسموگ کی لپیٹ میں ہیں۔

اسموگ کی وجہ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں جبکہ نئی دہلی میں آج دوسرے روز بھی سکول بند ہیں۔ نئی دہلی کئی دنوں سے بدترین فضائی آلودگی کی لپیٹ میں ہے، آج صبح شہر کا ایئر کوالٹی انڈکس 465 ریکارڈ کیا گیا، جبکہ اتر پردیش، ہریانہ کے علاقوں میں بھی اسموگ چھائی ہوئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ نئی دہلی کی فضائی آلودگی میں آج کچھ حد تک بہتری آنے کا امکان ہے، شہر میں فضائی آلودگی میں کمی کے لئے شروع کی گئی کنٹرولڈ ٹریفک اسکیم کی مدت بھی آج ختم ہو رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں