موسمیاتی تغیرات سے نمٹنا تمام ممالک کی مشترکہ ذمہ داری ہے، صدر مملکت

موسمیاتی تغیرات سے نمٹنا تمام ممالک کی مشترکہ ذمہ داری ہے، صدر مملکت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ موسمیاتی تغیرات سے نمٹنے کے لئے تمام ممالک کو مثبت اور تعمیری کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

اسلام آباد میں ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے منعقدہ ساتویں بین الاقوامی کانفرنس کے دوران انہوں نے کہاکہ ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ہرفرد کو اپنا انفرادی کردار ادا کرنا ہوگا۔ اس موقع پر مشیر برائے ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہاکہ حکومت کے بلین ٹری سونامی منصوبہ کے تحت ملک بھر میں درخت لگائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت ملک کو صاف اور سر سبز بنانے کے لئے پُرعزم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں