ملک میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق اگلے بارہ گھنٹوں کے دوران ہزارہ، راولپنڈی، گوجرنوالہ، سرگودھا، فیصل آباد،لاہورڈویژنوں، اسلام آباد اورکشمیرمیں اکثرمقامات پرجبکہ مالاکنڈ، پشاور، کوہاٹ، بنوں، ساہیوال، ملتان، ڈیرہ غازی خان، بہاولپورڈویژنوں اور گلگت بلتستان میں بھی کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔

تاہم ملک کے دیگر حصوں میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا۔ صبح ریکارڈ کیا گئے بعض اہم شہروں کا کم ازکم درجہ حرارت اسلام آباد 20 ڈگری سینٹی گریڈ، کراچی 28، پشاور 21، کوئٹہ 18، گلگت 19، مری 15، لاہور اور مظفرآباد 24 ڈگری سینٹی گریڈ رہا.

اپنا تبصرہ بھیجیں