ملک کے چند علاقوں میں بارش کا امکان

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق اگلے بارہ گھنٹوں کے دوران راولپنڈی،گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد ڈویژنوں، اسلا م آباد اورکشمیرمیں اکثرمقامات پرجبکہ بالائی خیبرپختونخوامالاکنڈ ہزارہ، پشاور،کوہاٹ، مردان، ڈیرہ اسماعیل، بنوں ڈویژنوں اورگلگت بلتستان میںمیں کہیں، کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ملک کے باقی حصوں میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا۔ آج (منگل) صبح ریکارڈ کیا گیا بعض شہروں کا درجہ حرارت اسلام آباد چھبیس ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور اٹھائیس، کراچی ستائیس، پشاور انتیس، کوئٹہ تئیس، گلگت بیس، مظفرآباد چوبیس اور مری سولہ ڈگری سینٹی گریڈ-

اپنا تبصرہ بھیجیں