ملک کے زیادہ تر حصوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا: محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے زیادہ ترحصوںمیں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں انتہائی سرد رہے گا۔

تاہم پنجاب کے میدانی اورسندھ کے بالائی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھندچھائی رہنے کا امکان ہے۔ آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض شہروں کا درجہ حرارت اسلام آباد 5 ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور 11، کراچی 15، پشاور 6، کوئٹہ اور گلگت صفر، مری 3 اورمظفرآباد 4 ڈگری سینٹی گریڈ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں