ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک رہنے کا امکان!

محکمہ موسمیات نے آج ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں جزوی طور پر ابرآلود رہنے کی پیش گوئی کی ہے، تاہم بہاولپور ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش متوقع ہے۔

پنجاب کے میدانی علاقوں میں دوپہر کے وقت درجہ حرارت بڑھ سکتا ہے تاہم صبح اور شام میں خنکی برقرار رہے گی۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں صبح کے وقت موسم خشک رہا جس کے باعث خنکی میں کمی ہوئی ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں گزشتہ روز بارش ہوئی تاہم آج موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ بلوچستان میں بھی موسم سرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی ہے۔ کوئٹہ، پشین اور مستونگ کا درجہ حرارت منفی رہنے کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں