مقامی حکومتوں کا نیا نظام حقیقی معنوں میں انقلاب برپا کرے گا، وزیر اعظم عمران خان

مقامی حکومتوں کا نیا نظام حقیقی معنوں میں انقلاب برپا کرے گا، وزیر اعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مقامی حکومتوں کا نیا نظام حقیقی معنوں میں انقلاب برپا کرے گا۔

مقامی حکومتوں کے نئے نظام پر اعلی سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ مقامی حکومتوں کے نئے نظام کے تحت مقامی طور پر منتخب نمائندگان کو بااختیار بنایا گیا تاکہ مقامی سطح کے مسائل کے حل اور علاقوں کی تعمیر و ترقی میں دشواری پیش نہ آئے۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ مقامی حکومتیں قومی قیادت کی نرسریاں ثابت ہوں گی۔ نئے نظام کے تحت ترقیاتی فنڈز کی مقامی سطح پر منتقلی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ مقامی حکومتوں کے نظام سے سیاسی جماعتیں بھی مضبوط ہوں گی، بااختیار نمائندگان بلا رکاوٹ بھرپور توانائیاں تعمیر و ترقی پر لگائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں