مظاہرین پُرتشدد کارروائی نہ کریں تو طاقت کا استعمال نہیں کریں گے، ہانگ کانگ پولیس

جون سے اب تک 1170 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، ہانگ کانگ پولیس

ہانگ کانگ پولیس نے سولہ اگست کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر مظاہرین پُرتشدد کارروائی نہ کریں تو طاقت کا استعمال نہیں کریں گے.

ہانگ کانگ پولیس نے سولہ اگست کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ غیرقانونی اجتماعات میں شریک انتہا پسند مظاہرین کے سامنے پولیس ضبط و تحمل سے کام لےکر پہلے عسکری قوت کا استعمال نہیں کرتی۔مظاہرین کی پرتشدد کارروائیوں کے خلاف ہانگ کانگ پولیس ہمیشہ سے سب سے نرم عسکری قوت کا استعمال کرتی ہے۔

ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت کے دفتر پولیس امور کے تحت ضلع کولون پولیس ا سٹیشن کے کمانڈر یانگ وین بین نے اسی روز منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ اگر مظاہرین پرتشدد طریقے سے پولیس اہل کاروں اور پولیس بیورو کی عمارات پر حملے نہ کریں تو پولیس بھی عسکری قوت کا استعمال نہیں کرےگی۔ہانگ کانگ پولیس ہمیشہ کی طرح شہریوں کی سلامتی کو اہمیت دیتی ہے۔

مظاہرین کے خلاف بین الاقوامی معیار کے مطابق سب سے نرم عسکری قوت کا استعمال کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس ہانگ کانگ میں قانون کی حکمرانی کا تحفظ کرنے کے حوالے سےپرامید ہے۔انہوں نے واضح طور پر کہا کہ اگر کوئی شخص جرم کرے گا تو ہانگ کانگ کی پولیس ثبوتوں کی روشنی میں ضرور مجرم کو سزا دے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں