مسئلہ کشمیر پر ثالثی برطانوی حکومت کی تاریخی ذمہ داری ہے، برطانوی رکن پارلیمنٹ

مسئلہ کشمیر پر ثالثی برطانوی حکومت کی تاریخی ذمہ داری ہے، برطانوی رکن پارلیمنٹ

برطانوی رکن پارلیمنٹ Ivan Lewis نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی برطانوی حکومت کی تاریخی ذمہ داری ہے۔

برطانوی وزیر خارجہ Dominic Raab کو لکھے گئے ایک خط میں انہوں نے کہا کہ کشمیر کا خطہ سترسال سے زیادہ عرصے سے کشیدگی اورعلاقائی تنازع کا مرکز بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 47 میں جس برطانیہ میں دستخط کئے گئے، مطالبہ کیا گیا تھا کہ کشمیری عوام کو آزادانہ، شفاف اورغیرجانبدارانہ استصواب رائے کے ذریعے حق خودارادیت دیا جائے۔انہوں نے وزیر خارجہ کو یاد دہانی کرائی کہ انہیں بھارت کی حکومت کی طرف سے آرٹیکل 370 کی منسوخی کے اقدام کی سخت مذمت کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرکی کشیدہ صورتحال کے پُرامن حل کا مطالبہ ہماری اخلاقی ذمہ داری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں