مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بھارت آج دفاعی پوزیشن پر ہے، وزیرِ خارجہ

مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بھارت آج دفاعی پوزیشن پر ہے، وزیرِ خارجہ

وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے سالانہ اجلاس کے دوران پوری دنیا کے سامنے مسئلہ کشمیر بھر پورانداز میں اجاگر کریں گے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے کشمیر کے بارے میں اہم سفارتی کامیابیاں حاصل کی ہیں اور بھارت نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سمیت اپنی تمام ناکامیاں چھپانے کے لئے پروپیگنڈا مہم شروع کررکھی ہے۔ وزیرِ خارجہ نے واضح کیا کہ کشمیر کے بارے میں موجودہ حکومت کا مؤقف وہی ہے جو پوری قوم کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت دفاعی پوزیشن میں ہے اور ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اس ماہ کی 27 تاریخ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے جہاں وہ پاکستانی قوم اور کشمیر کی آواز کو بھرپور انداز میں پیش کریں گے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماوں راجہ پرویز اشرف اور خورشید شاہ کی طرف سے اٹھائے گئے نکات اعتراضات کے بارے میں وزیر خارجہ نے کہا کہ حکومت آئین اور صوبائی خودمختاری کا احترام کرتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں