مدینہ منورہ میں بس حادثہ، 35 غیرملکی جاں بحق

مدینہ منورہ میں بس حادثہ، 35 غیرملکی جان بحق

مدینہ منورہ میں بس کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں 35 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق حادثہ مدینہ منورہ کے علاقے الاکحل میں پیش آیا جب غیر ملکیوں کو لے کر جانے والی بس ایک دوسری گاڑی سے ٹکرائی۔ جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق عرب اور ایشیائی ممالک سے ہے۔ حکام کے مطابق زخمیوں کو الحمنہ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ حادثے کی تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں