مانچسٹر میں شدید بارشیں: نظام زندگی درہم برہم، کئی نشیبی علاقے زیرِ آب

مانچسٹر میں شدید بارشیں: نظام زندگی درہم برہم، کئی نشیبی علاقے زیرِ آب

برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں شدید بارشوں کے نتیجے میں کئی نشیبی علاقے زیرآب آگئے ہیں۔

مانچسٹر میں گزشتہ روز سے اب تک 60 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے باعث مانچسٹر اور لیڈز کے درمیان ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ مضافاتی علاقوں میں شاہراہیں بند کردی گئیں۔ ریلوے لائن زیرِ آب آنے سے مانچسٹر اور لیڈز میں ٹرینوں کی آمدورفت بھی معطل ہو گئی ہے۔

موٹروے اور مرکزی شاہراہوں پر بھی پانی جمع ہو چکا ہے جس کی وجہ سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے۔ بارش کے باعث بہت سارے گھر اور کاروباری مراکز پانی میں ڈوب چکے ہیں۔ دریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی کے باعث انتظامیہ کی جانب سے لوگوں کو سفر سے اجتناب کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ شیفیلڈ میں شاپنگ سینٹر کے اطراف پانی جمع ہونے سے اندر موجود افراد محصور ہوگئے۔

مانچسٹر پولیس اور ایمرجنسی سروسز امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں، اور لوگوں کو ریسکیو کیا جا رہا ہے، محکمہ موسمیات کی جانب سے مزید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے، یہ بھی کہا گیا ہے کہ طوفان برق و باراں سے مسائل شدید ہو سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں