مادر وطن میں واپسی کے بعد مکاؤ کی تیز اقتصادی ترقی پر رپورٹ کا اجراء

مادر وطن میں واپسی کے بعد مکاؤ کی تیز اقتصادی ترقی پر رپورٹ کا اجراء

سٹی یونیورسٹی آف مکاؤ کے سماجی اور معاشی ترقیاتی تحقیقی مرکز نے 28 نومبر کو ایک رپورٹ جاری کی جس کاعنوان ہے “چین میں واپسی کے بعد مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے کی اچھی طرز حکمرانی پر تحقیق”۔

اس رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ مادر وطن کی مضبوط حمایت میں، گزشتہ 20 سالوں میں مکاؤ کی معاشی ترقی میں تیزی آئی ہے، معاشرتی ہم آہنگی اور استحکام میں اضافہ ہوا ہے اور لوگوں کا معیار زندگی بلند ہوا ہے۔ اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ طبی علاج اور صحت کی دیکھ بھال کی سطح میں نمایاں بہتری آئی ہے، تعلیم اور باصلاحیت افراد کو تربیت فراہم کی گئی ہے، روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوا ہے اور شہریوں کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوا ہے، اس کے علاوہ رہائش کے مسائل کے حل میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، اور سڑکوں کی تعمیر کے ساتھ ساتھ نقل و حمل کا ماحول بہتر ہو گیا ہے، اسی طرح معاشرتی تحفظ میں بتدریج بہتری آئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں