لیبیا خانہ جنگی کے دہانے پر کھڑا ہے، اقوام متحدہ نے خبردار کردیا …

اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ لیبیا خانہ جنگی کے دہانے پر کھڑا ہے جس سے مستقل تقسیم کی راہ ہموار ہوگی۔

لیبیا میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی نمائندے غسان سلام نے سلامتی کونسل کو بریفنگ میں بتایا کہ جنگ ختم ہونے کی صورت میں پہلے سے ہونے والے نقصان پورا ہونے میں کئی سال کا عرصہ لگ سکتے ہے۔ انہوں نے کہ انسانی حقوق کے کارکنوں کے اندازے کے مطابق خواتین اور بچوں سمیت ایک لاکھ سے زائد افراد جنگ زدہ علاقوں میں پھنسے ہوئے ہیں جبکہ چار لاکھ سے زائد افراد جھڑپوں کی وجہ سے براہ راست متاثر ہوئے ہیں۔ ادھر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریز نے لیبیا کے مسئلے پر سلامتی کونسل کے درمیان اتحاد کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں