لوک ورثہ اسلام آباد میں دس روزہ سالانہ میلے کا آغاز

لوک ورثہ اسلام آباد میں دس روزہ سالانہ میلے کا آغاز

لوک ورثہ اسلام آباد میں دس روزہ سالانہ میلے کا آغاز ہو گیا ہے۔

میلے میں ملک بھر سے آئے ہنر مند اور دستکار اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں تو روایتی لباس زیب تن کیے فنکاروں کا علاقائی رقص بھی شرکاء کی خاص توجہ کا مرکز ہے۔ چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی ثقافت کے رنگ ایک جگہ دیکھنے کو ملے تو عوام بھی پھولے نہ سمائے۔

وفاقی دارلحکومت میں ثقافتی رنگوں سے سجا میلہ دس روز تک جاری رہے گا۔ لوک ورث میں سجے اس میلے کا بنیادی مقصد نہ صرف ملکی علاقائی ثقافت کو فروغ دینا اوراسے اُجاگر کرنا ہے بلکہ دنیا بھر میں پاکستان کی ثقافت کو روشناس کرانا بھی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں