قومی گرڈ میں 3 ہزار 364 میگاواٹ بجلی مزید شامل کی گئی ہے، وزیرِ توانائی

قومی گرڈ میں 3 ہزار 364 میگاواٹ بجلی مزید شامل کی گئی ہے، وزیرِ توانائی

وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا ہے کہ حکومت نے بجلی کی چوری کے خلاف کامیاب مہم کے دوران 219 ارب روپے وصول کئے ہیں۔

قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران انہوں نے ایوان کو بتایا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران قومی گرڈ میں 3 ہزار 364 میگاواٹ بجلی شامل کی گئی ہے، جبکہ ملک کے 80 فیصد فیڈرز میں کوئی لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں قومی گرڈ میں تین ہزار تین سو چونسٹھ میگاواٹ بجلی شامل کی گئی ہے۔

عمر ایوب نے کہا کہ حکومت بجلی کی پیداوار کے لئے تھر کے کوئلے اور قابل تجدید توانائی کو ترجیح دے رہی ہے۔ توانائی کے وزیر عمر ایوب نے ایوان کو بتایا کہ پہلے مرحلے میں سعودی عرب پاکستان میں 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس سرمایہ کاری میں گوادر میں تیل کے کارخانے کا قیام بھی شامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں