فلسطینی علاقوں پر قابض اسرائیلی انتظامیہ کے لڑاکا طیاروں نے آج غزہ میں تازہ فضائی حملے کئے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق ان حملوں میں فلسطینی گروپ حماس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ رواں ماہ کے آغاز میں قابض انتظامیہ کی جانب سے فضائی حملوں کے نتیجے میں اسلامی جہاد گروپ کے اہم کمانڈر شہید ہوگئے تھے، جس کے بعد 2 روز تک جاری رہنے والے پرتشدد واقعات میں کم از کم 34 فلسطینیوں کی شہادت کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔