وقت کا تقاضا ہے کہ علامہ اقبال کے پیغام کوعام کیا جائے، صدر، وزیراعظم

وقت کا تقاضا ہے کہ علامہ اقبال کے پیغام کوعام کیا جائے، صدر، وزیراعظم

صدر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وقت کا تقاضا ہے کہ معاشرے کے انحطاط کا سبب بننے والی برائیوں اور ملک کی ترقی اور خوشحالی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے علامہ محمد اقبال کے پیغام کوعام کیا جائے۔

علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کے 142ویں یوم پیدائش پر اپنے الگ الگ پیغامات میں انہوں نے کہا کہ یہ قوم کے لئے اس عزم کی تجدید کا بہترین موقع ہے کہ وہ ان کے آگہی اور خودی کے پیغام سے رجوع اور اس پرعمل کرے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانان برصغیر عظیم مفکر کی گرانقدر خدمات پر ہمیشہ ان کے مقروض رہیںگے۔ انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال نے برصغیرکے مسلمانوں میں نئی روح پھونکتے ہوئے ان کی سوچ کو تبدیل کیا اور انہیں اپنی عظمت رفتہ کی بحالی کے لئے ایک مضبوط فکری بنیاد فراہم کی۔ عظیم رہنما نے برصغیرکے مسلمانوں کے لئے ایک الگ وطن کا خواب بھی دیکھا اور اسلام کا حقیقی پیغام سمجھانے کے لئے ان کی خدمات غیرمعمولی اور ناقابل فراموش ہیں۔صدر اور وزیراعظم نے قوم پر زور دیا کہ وہ آج کے دن یہ عہد کرے کہ تحریک پاکستان کے مشاہیر کے خواب کی تکمیل کے لئے انتھک محنت کرے گی اور معاشرے اور وطن کی فلاح وبہبود کے لئے علامہ اقبال کی تعلیمات و افکار پرعمل کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں