عالمی مالیاتی فنڈ سے مالیاتی پیکج کے حصول کے حوالے سے بات چیت جاری ہے، وفاقی وزیر خزانہ!

وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ سے مالیاتی پیکج کے حصول کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔

انہوں کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ جاری مذاکرات میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔ ادھرذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے نئے مشن چیف ارنسٹو ریمریز آج رات پاکستان پہنچیں گے جہاں وہ 26 مارچ کو وزیر خزانہ اسد عمر سے ملاقات کریں گے جس میں متوقع مالی پیکیج پر بھی بات چیت ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں