عالمی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فورم کا بیجنگ میں افتتاح

عالمی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فورم کا بیجنگ میں افتتاح

پہلے عالمی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فورم کا بیجنگ میں گزشتہ روز افتتاح ہوا، جس کا مقصد جدت پر مبنی پائیدار ترقی پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔

اس موقع پر چائنہ ایسوسی ایشن برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے صدر وان کانگ (Wan Gang) نے کہا ہے کہ بین الاقوامی تبادلے اور تعاون کو مزید وسعت دینے کے ساتھ پائیدار ترقی کے حصول کے لیئے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبے میں دنیا کے تمام ممالک کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبے میں ترقی کے باوجود دنیا کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے، جن میں توانائی کا بحران ،موسمیاتی تبدیلیاں، عدم تحفظ خوراک، قدرتی آفات، غربت کا خاتمہ سمیت ماحولیاتی آلودگی سہرفہرست ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں