عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں بدترین مواصلاتی بندش کا نوٹس لینا چاہیئے، وزیر خارجہ

عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں بدترین مواصلاتی بندش کا نوٹس لینا چاہئے، وزیر خارجہ

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر سخت مواصلاتی بندش کا شکار ہے اور دنیا کو اس کا نوٹس لینا چاہیئے۔

وہ آج سہ پہر مظفرآباد میں ایک بڑی ریلی سے خطاب کررہے تھے۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ آزاد کشمیر میں لوگ آزادی سے زندگی گزار رہے ہیں جبکہ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے تقریباً چار ہزار کشمیریوں کو گرفتار کررکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں انٹرنیٹ ، موبائل سروس اور اخبارات کی اشاعت پرکوئی پابندی نہیں ہے جبکہ مقبوضہ کشمیر میں صورتحال اس کے بالکل برعکس ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کشمیریوں کی آواز دبانے اوران کی آزادی چھیننے کیلئے مقبوضہ کشمیر میں دس لاکھ فوجی تعینات کیئے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں