عازمین حج و عمرہ زائرین کی بائیو میٹرک تصدیق کیلئے ”اعتماد ویزہ مراکز“ کا دائرہ پنجاب کے دوسرے اضلاع تک بڑھانے کا فیصلہ!

سعودی عرب نے عازمین حج اور عمرہ زائرین کی بائیو میٹرک تصدیق کیلئے اعتماد ویزہ مراکز کا دائرہ پنجاب کے دوسرے اضلاع تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
پہلے مرحلے میں سعودی عرب کے تعاون سے ڈیرہ غازی خان میں اعتماد سنٹر قائم کیاجائے گا ۔پنجاب کے وزیراعلی سردارعثمان بزدار نے ایک بیان میں کہاکہ ان مراکز کے ذریعے عازمین حج وعمرہ زائرین کو سہولت میسر آئے گی ۔انہوں نے اعتماد مراکز کا دائرہ کار بڑھانے سے متعلق سعودی حکومت کے فیصلے کا خیرمقدم کیا انہوں نے کہاکہ سعودی عرب پاکستان کا عظیم اور قابل اعتماد دوست ملک ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں