صدر کا پاکستان اور افریقی خطے کے درمیان مشترکہ شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان اور افریقی خطے کے درمیان امن، تعلیم، صحت، تجارت، سیاست اور موسمیاتی تبدیلی کے مشترکہ ترجیحی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا ہے۔

وہ 27 نومبر کو اسلام آباد میں وزارت خارجہ کے زیراہتمام سفیروں کی دو روزہ کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ جس کا موضوع تھا “Engage Africa”. صدر نے کہا کہ پاکستان اور افریقہ میں متعدد اقدار مشترک ہے اور فریقین کو اپنے عوام کے لئے امن اور خوشحالی کے حصول کی خاطر مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ فریقین کو دفاع اور تجارت کے شعبوں میں تعاون بڑھانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت بہتر ہو رہی ہے اور ملک کے لئے نئی راہیں کھل رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مواقع کی سرزمین کے طورپر ابھر کر سامنے آرہا ہے اورغیرملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہورہا ہے۔

صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک ابھرتی ہوئی معیشت ہے جہاں متوسط طبقہ فروغ پا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں