شی جن پھنگ کے زیرِ صدارت اصلاحات کے جامع فروغ کے مرکزی کمیشن کا گیارہویں اجلاس

شی جن پھنگ کے زیرِ صدارت اصلاحات کے جامع فروغ کے مرکزی کمیشن کا گیارہویں اجلاس

چھبیس نومبر کو چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، صدر مملکت، مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین اور اصلاحات کے جامع فروغ کے مرکزی کمیشن کے سربراہ شی جن پھنگ نے اصلاحات کے جامع فروغ کے مرکزی کمیشن کے گیارہویں اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چینی خصوصیات کے حامل سوشلسٹ نظام کو برقرار رکھنے، اسے بہتر بنانے، قومی حکمرانی کے نظام اور صلاحیت کی جدت سازی کے عمل کو مرکزی اہمیت دیتے ہوئے اصلاحات کو جامع طور پر فروغ دیا جائے گا۔

اجلاس میں مارکیٹ میں عوامل متعین کرنے کے بہتر نظام کی تشکیل، زرعی شعبے میں امداد و حفاظت کے نظام کی بہتری، طبی ضمانتی نظام میں اصلاحات کے فروغ، تعلیمی اداروں میں ہنر اور بنیادی مہارتوں کی تعلیم کو مضبوط بنانے، جدید ماحولیاتی انتظام و انصرام کے نظام کی تشکیل، تعلیم کی نگراں نظام میں اصلاحات کو فروغ دینے اور زرعی سائنس و ٹیکنالوجی کی خدمات کے نظام کو مضبوط بنانے سمیت دیگر تجاویز کی منظوری دی گئی۔ اس کے ساتھ ساتھ چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں مرکزی کمیٹی کے چوتھے کل رکنی اجلاس کے فیصلوں پر عمل درآمد کے لیے متعلقہ مرکزی حکومتی اداروں کے کاموں کے قاعدے اور چینی کمیونسٹ پارٹی کی اٹھارہویں مرکزی کمیٹی کے تیسرے کل رکنی اجلاس کے بعد اصلاحات کو جامع طور پر فروغ دینے کی جائزہ رپورٹ کی منظوری بھی دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں