شی جن پھنگ کے اہم مضمون کی رسالے چھیوشی میں اشاعت

شی جن پھنگ کے اہم مضمون کی رسالے چھیوشی میں اشاعت

چھیوشی میگزین کے یکم دسمبر کو شائع ہونے والے شمارے میں، چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری ، صدر مملکت ، اور مرکزی فوجی کمیشن کے سربراہ ، شی جن پھنگ کا ایک اہم مضمون شائع ہو گا جس کا عنوان ہے “چینی خصوصیات کے حامل سوشلسٹ ریاستی نظام اور قانونی نظام کی پاسداری ، بہتری اور ترقی”۔

مضمون میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ نئےچین کے قیام کے بعد سے 70 برسوں میں ، چینی کمیونسٹ پارٹی نے عوام کی رہنمائی کرتے ہوئے، آہستہ آہستہ چینی خصوصیات کا حامل سوشلسٹ ملکی اور قانونی نظام تشکیل دیا ، جو عصر حاضر میں چین کی ترقی کی بنیادی ضمانت فراہم کرتا ہے اور نئےعہد میں قومی نظام اور قانونی نظام کی تعمیر کے لیے بنیاد فراہم کرتاہے۔

مضمون میں نشاندھی کی گئی ہےکہ چینی خصوصیات کے حامل سوشلسٹ ریاستی نظام اور قانونی نظام کو طویل المدتی عملی تلاش کے ذریعے تشکیل دیا گیا ہے ، اور انسانی تہذیب کی تاریخ میں ایک عظیم تخلیق ہے۔ تجربات نے یہ ثابت کیا ہے کہ ہماری پارٹی نے مارکسزم کے بنیادی اصولوں کو چین کے مخصوص حقائق کے ساتھ باہم مربوط کیا، اور ایک نیا ریاستی نظام تشکیل دیا،جو چینی عوام کو تاریخی اہمیت کے حامل اس ملک کے اصل مالک ہونے کی حیثیت دیتا ہے ۔ چینی خصوصیات کا حامل سوشلسٹ نظام، قوت اور خوبیوں سے بھر پور نظام ثابت ہواہے۔ یہ نظام چین کو طویل المدتی سماجی و معاشی استحکام کی ضمانت فراہم کرتا ہے۔ چینی خصوصیات کا حامل سوشلسٹ نظام، ترقی پزیر ممالک کو جدید بنانے کے لئے ایک نیا آپشن بھی مہیا کرتا ہے ، اور بہتر معاشرتی نظام کی تعمیر وتلاش میں سرگرداں انسانوں کو چینی حکمت سے مدد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ترقی کا چینی نسخہ بھی فراہم کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں