سی پیک کے تحت گوادر میں 10 کروڑ ڈالر کی لاگت سے ہسپتال تعمیر کیا جائیگا، سی پیک اتھارٹی

سی پیک کے تحت گوادر میں 10 کروڑ ڈالر کی لاگت سے ہسپتال تعمیر کیا جائیگا، سی پیک اتھارٹی

سی پیک اتھارٹی نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت گوادر میں پاک چائنہ فرینڈشپ ہسپتال کی تعمیر پر 10 کروڑ ڈالر خرچ کئے جائیں گے۔

سی پیک اتھارٹی کے حکام کے مطابق بلوچستان اور گوادر کے عوام کیلئے صحت عامہ کی جدید سہولیات سے آراستہ یہ ہسپتال 68 ایکڑ رقبے پر تعمیر کیا جائیگا، جس میں 6 بلاکس ہوں گے۔ ہسپتال کی 20 فیصد رہائشی تعمیرات مکمل ہو چکی ہیں۔ اتھارٹی کے مطابق گوادر میں بین الاقوامی ہوائی اڈہ اور 300 میگاواٹ پیداواری صلاحیت کا حامل کول فائرڈ پاور پلانٹ بھی تعمیر کیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں