سی پیک کے تحت دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مضبوط ہورہا ہے، یاؤ چنگ

پاکستان میں تعینات چینی سفیر یاؤ چنگ نے کہا ہے کہ چین نے سخت محنت اور لگن سے دنیا میں اپنا مقام حاصل کیا ہے۔

ایف ایم 98 دوستی چینل کی جانب سے عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 70ویں سالگرہ کی مناسبت سے اسلام آباد میں منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا چین اور پاکستان کے مابین دوطرفہ تعلقات ایک نئے دور میں داخل ہوچکے ہیں اور سی پیک کے تحت دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مضبوط ہورہا ہے۔ اس موقع پر وزیر اعظم کی خصوصی معاون برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ چین اور پاکستان کے دوطرفہ تعلقات آزمائش کے ہر دور میں پورے اترے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں