سی پیک کی بدولت پاکستان اور چین کے مابین اقتصادی روابط کوفروغ حاصل ہوا ہے، پاکستان میں تعینات چینی سفیر!

پاکستان میں تعینات چینی سفیر یاؤ چنگ نے کہاہے کہ سی پیک کی بدولت پاکستان اور چین کے مابین اقتصادی روابط کوفروغ حاصل ہوا ہے۔

چینی سفیر نے اسلام آباد میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرزآف کامرس اورانڈسٹریز کے زیراہتمام منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے سرمایہ کاروں کے مابین باہمی روابط سے بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں مدد حاصل ہوگی۔ یاؤچنگ نے کہاکہ اس فورم میں چینی نجی کمپنیوں کے سرمایہ کاروں کی شمولیت اس امرکی عکاسی کرتی ہے کہ نہ صرف چینی حکومت بلکہ چینی سرمایہ کار بھی پاکستان کی اقتصادی ترقی میں گہری دلچسپی رکھتے ہوئے پاکستان میں سرمایہ کاری کے خواہشمند ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں