پاکستان اور چین کا سی پیک کے دوسرے مرحلےمیں مغربی روٹ پر کام تیز کرنےکا فیصلہ

پاکستان اور چین کا سی پیک کے دوسرے مرحلےمیں مغربی روٹ پر کام تیز کرنےکا فیصلہ

پاکستان اور چین نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے میں مغربی روٹ پر کام تیزکرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ اتفاق رائے آج اسلام آباد میں چین کے وزیر ٹرانسپورٹ کی سربراہی میں وفد اور وزیر مواصلات مراد سعید کے درمیان ایک ملاقات میں طے پایا۔ اس بات کا فیصلہ کیاگیا کہ دوسرے مرحلے میں مغربی روٹ پر ایک ہزار دوسو ستر کلومیٹر طویل شاہراہیں تعمیر کی جائیںگی۔شاہراہوں کا یہ ڈھانچہ گلگت سے چترال اور ڈیرہ اسماعیل خان سے ژوب تک تعمیر کیاجائے گا۔

چین کے وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے پاکستان اور چین دونوں کے مستقبل کی نسلیں مستفید ہوںگی انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کی قیادت نے چین پاکستان اقتصادی راہداری سے متعلقہ منصوبوں کی بروقت تکمیل کاعزم ظاہرکیا ہے۔

اس موقع پر مراد سعید نے کہاکہ راہداری منصوبے کی تکمیل کی راہ میں حائل ہرقسم کی رکاوٹ دور کرنا حکومت کی ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے روزگار کے مواقع پیدا ہوںگے جبکہ بنیادی ڈھانچے اور معیشت کو فروغ ملے گا۔ مراد سعید نے کہا کہ چین، اقتصادی ترقی اور غربت کے خاتمے کے حوالے سے ایک عملی نمونہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں