سنوکر کے عالمی چیمپئن محمد آصف نے اپنا اعزاز کشمیریوں کے نام کر دیا

سنوکر کے عالمی چیمپئن محمد آصف نے اپنا اعزاز کشمیریوں کے نام کر دیا ہے-

دوسری بار اسنوکر کا عالمی ٹائٹل جیتنے والے پاکستانی کیویسٹ محمد آصف نے اپنی کامیابی کشمیری بھائیوں کے نام کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اکیلے ان کی نہیں بلکہ پورے پاکستان کی کامیابی ہے۔ محمد آصف نے ترکی کے شہر انتالیہ میں کھیلی گئی عالمی اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں فلپائن کے جیفری روڈا کو 5-8 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ محمد آصف نے کہا کہ دوسری بار عالمی اعزاز حاصل کرنا ان کیلئے فخر کی بات ہے، جبکہ چیمپئن شپ میں 44 ممالک کے کیوئسٹ شریک تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں