سری لنکن کرکٹ بورڈ کا دورہ پاکستان سے انکار کرنے والے کھلاڑیوں کے خلاف ایکشن

سری لنکن کرکٹ بورڈ کا دورہ پاکستان سے انکار کرنے والے کھلاڑیوں کے خلاف ایکشن

سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان سے انکار کرنے والے کھلاڑیوں کے خلاف ایکشن لے لیا۔

ذرائع کے مطابق سری لنکن کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کے انکار کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیشنل ڈیوٹی سے انکار کوڈ آف کنڈیکٹ کی خلاف ورزی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سری لنکن کرکٹ بورڈ نے اپنے کھلاڑیوں کو این او سی نہ دینے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔واضح رہے کہ سری لنکا کے 10 سینئر کھلاڑیوں نے پاکستان آنے سے انکار کر دیا تھا جس میں ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان دیموتھ کرونارتنے، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان لسیتھ ملنگا اور سابق کپتان انجیلو میتھیوز بھی شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں