ستر سالوں میں چین کی حاصل کردہ کامیابیاں قابل فخر ہیں، وزیر خارجہ

ستر سالوں میں چین کی حاصل کردہ کامیابیاں قابل فخر ہیں، پاکستانی وزیر خارجہ

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا بیالیسویں اجلاس نو سے ستائیس ستمبر تک جنیوا میں منعقد ہورہا ہے۔

اجلاس کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ میں جنیوا میں چین کےمستقل دفتر اور سوئٹزر لینڈ کی دوسری عالمی تنظیم کے سفیر چھنگ شوئی کے ساتھ ” عوام کے مفادات کے لئے کوشش :عوامی جمہوریہ چین کے قیام کے ستر سالوں میں حاصل کردہ انسانی حقوق کے حوالے سے کامیابیوں پر مبنی نمائش ” میں شرکت کی۔

نمائش دیکھنے کے بعد وزیر خارجہ نے کہا کہ ستر سالوں میں چین کی حاصل کردہ کامیابیاں قابل فخر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری رائے میں سب سے زیادہ متاثر کن بات یہ ہے کہ چین نے پچاسی کروڑ آبادی کو غربت سے نکالا ہے جو ایک معجزے کی طرح حیرت انگیز مگر مثالی اور حقیقی عمل ہے۔ یقین ہے کہ مستقبل میں چین انہی بنیاد وں پر مزید کامیابیاں حاصل کرے گا۔ پاکستان اور چین کے دوستانہ تعلقات کو مزید فروغ دیا جائے گا اور عالمی سطح پر بہترین تعاون کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں